Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی الشویخ پورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ ضبط

گذشتہ 90 روز سے پورٹ پر موجود تین کنٹینرز میں یہ کھیپ لدی تھی۔ (فوٹو کویت ٹائمز)
کویت کے محکمہ کسٹمز نے ملک کی الشویخ بندرگاہ پر ممنوعہ تمباکو اور گٹکے کی 22 لاکھ 20 ہزار تھیلیاں ضبط کی ہیں۔
عرب نیوزکے مطابق کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے رپورٹ جاری کی ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر گذشتہ 90 روز سے موجود تین کنٹینرز میں سے منشیات کے زمرے میں آنے والی یہ بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔

ممنوعہ اشیا سمگل کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ (فوٹو: کویت ٹائمز)

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کویت کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک کنٹینر میں سے ممنوعہ پان مصالحہ کی ایک لاکھ 11 ہزار تھیلیاں برآمد ہوئی ہیں۔ دوسرے کنٹینر میں ایک لاکھ نو ہزار جب کہ تیسرے کنٹینر میں ممنوع گٹکے کی 20 لاکھ تھیلیاں موجود تھیں۔
کسٹمزا نتظامیہ نے بتایا ہے کہ منشیات اور ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب میں رواں ماہ کے آغاز میں سکیورٹی حکام نے مملکت میں بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

ایک کنٹینر میں سے ممنوعہ پان مصالحہ کی ایک لاکھ 11 ہزار تھیلیاں برآمد ہوئی ہیں۔ (فوٹو کویت ٹائمز)

مملکت کے مشرقی ریجن میں ساحلی پٹرولنگ نے ایمفیٹامین کی چار لاکھ 95 ہزار سے زائد گولیاں چھپا کر سعودی عرب میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اس کے علاوہ مشرقی ریجن کے علاقے خفجی میں بحری گشت نے 241 کلوگرام حشیش اور ایمفیٹامین کی چار لاکھ 19 ہزار گولیاں ضبط کر لی تھیں۔
اسی طرح میری ٹائم سیکیورٹی کے افسران نے سعودی عرب کے علاقے تبوک میں بھی ایک سمگلنگ آپریشن کو ناکام بن تے ہوئے ایمفیٹامین کی تین لاکھ 34 ہزار گولیاں برآمد کی تھیں۔
 

شیئر: