Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججوں کی تعیناتی میں سنیارٹی نہیں قابلیت دیکھنی چاہیے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ اہل ہیں تو آپ کو اوپر جانا چاہیے اور اگر نہیں ہیں تو نیچے۔‘ (فائل فوٹو: پی آٗی ڈی) 
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے ججوں کی تعیناتی میں سنیارٹی نہیں قابلیت دیکھنی چاہیے۔
فواد چوہدری بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک دو دن سے حیران ہوں کہ پاکستان بار کونسل اس بات پر ہڑتال پر چلی گئی کہ آپ نے سنیارٹی پر جج  نہیں لگایا۔‘
’بھئی! سنیارٹی کیا ہوتی ہے، بندہ قابل ہونا چاہیے۔ اگر آپ اہل ہیں تو آپ کو اوپر جانا چاہیے اور اگر نہیں ہیں تو نیچے۔‘ 
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں انٹرنیشنل لا کے بڑے ماہر وکلا ہیں لیکن ہمارے سسٹم میں کچھ مسائل ہیں، دنیا جتنی تیزی سے آگے بڑھی ہے اتنی رفتار سے یہ سسٹم آگے نہیں بڑھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جو ہمارا فائل ورک ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ پہلے آپ خط لکھیں، پھر جواب آئے گا اور پھر آپ خط لکھیں گے تو میں نے کہا کہ یہ واٹس ایپ پر کر لیا کریں ، خط بعد میں لکھا لیا کریں۔‘
جب تک ہم نئی ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کریں گے یہ مسائل رہیں گے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ سے جج تعیناتی کے معاملے پر منگل کو ملک گیر ہڑتال کی تھی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں سندھ ہائی کورٹ سے ایک ’جونیئر جج‘ کی عدالت عظمیٰ میں تقرری کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: