Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا جمعے سے بند

مکہ میں حجاج کے استقبال کا عمل شروع ہوجائے گا (فوٹو ٹوئٹر)
حج و عمرہ سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ جمعے سے  مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا بند کردیا جائے گا۔ 
مسجد الحرام کے اطراف صرف حج اجازت نامے رکھنے والے افراد ہی جاسکتے ہیں۔ ابھی تک مسجد الحرام میں نماز کے لیے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں جو جمعے سے بند ہوجائیں گے۔
مکہ مکرمہ میں حجاج کے استقبال کا عمل شروع ہوجائے گا اور مسجد الحرام کو حج موسم کے لیے تیار کیا جائے گا۔ 
الوطن کے مطابق البسامی نے  کہا کہ حج موسم کے حوالے سے جتنی سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے ان سب کا مقصد حجاج کو سہولت پہنچانا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سعودی اور مقیم غیرملکی حج سکیموں کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ادا کریں گے۔ اس جذبے سے تعاون کریں کہ زائرین آسانی و سہولت سے حج کے شعائر انجام دے سکیں اور سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے شہروں کو واپس ہوسکیں۔ 

شیئر: