Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس معاہدے کے حوالے سے ابھی بات چیت جاری ہے: امارات

اوپیک پلس کے ساتھ  ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ (فوٹو روئٹرز)
متحدہ عرب امارات  نے کہا ہے کہ’ اوپیک پلس کے ممالک اور سعودی عرب کے ساتھ تیل کے پیداواری کوٹے میں ترمیم کے حوالے سے  ابھی بات چیت جاری ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت توانائی نے  بیان میں کہا کہ ’متعلقہ فریقوں کے درمیان بامقصد مذاکرات ہورہے ہیں تاہم اوپیک پلس کے ساتھ  ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ روئٹرز نے بدھ کو دو ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ امارات اور اوپیک پلس کے درمیان یہ بات طے پا گئی ہے کہ یومیہ پیداواری کوٹے میں کمی کی بنیاد طے پاگئی ہے۔ فریقین میں 3.65 ملین بیرل تیل پیداوار کی انتہائی حد مقرر ہوگئی ہے۔
امارات نے اس سے قبل درخواست کی تھی کہ پیداواری کوٹے میں کمی کا نیا بنیادی اصول بنایا جائے۔ 
یاد رہےگذشتہ ہفتے اوپیک پلس کے ممبران تیل کی پیدوار میں اضافے کے حوالے سے معاہدے میں توسیع پر کسی اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا تھا۔

شیئر: