Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے فائلوں اور فوٹوز کی منتقلی کے لیے نئے ٹولز متعارف کروادیے

گوگل نے ایپ کا نام تبدیل کر کے ’بیک اپ اینڈ سنک‘ کردیا ہے۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
امریکی کمپنی گوگل نے اپنی ’ڈرائیو‘ ایپلی کیشن کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے فائلوں اور فوٹوز کی منتقلی کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نئے ٹولز متعارف کروائے ہیں۔
گوگل نے گوگل ڈرائیو، یا ڈرائیو فائل سٹریم کے بجائے ایپ کا نام تبدیل کر کے ’بیک اپ اینڈ سنک‘ کر دیا ہے۔
نئی ایپ پچھلے دو گوگل ایپس سے بیک اپ اور ہم آہنگی کے حصوں کو یکجا کرتی ہے۔
یہ کلاؤڈ سٹوریج کے ذریعے اور موبائل کے اندرونی سٹوریج میں گوگل فوٹوز کے ساتھ ساتھ گوگل ڈرائیو کے توسط سے تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کرتی ہے۔
اس کے ذریعے صارف ڈرائیو فائلوں کو اپنے کمپیوٹر پر کاپی کرنے کے قابل ہوگا، اس کے علاوہ محفوظ فائلوں تک تیزی سے رسائی بھی ممکن ہوگی۔
تکنیکی ویب سائٹ این گیجٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے گوگل ٹولز مختلف ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز کے لیے ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔

شیئر: