Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ 

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے سے صحت کو کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں، جسم کو تازگی ملتی ہے اور تحول تیز ہوجاتا ہے۔ 
سائنس الرٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ’ادرک کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہر روز ادرک کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا جوس یا چائے میں شامل کرنے سے جسم کو کئی فائدے پہنچ سکتے ہیں۔

اینٹی سوزش اور متلی 

ادرک جسم سے سوزش تیزی سے ختم کرتی ہے۔
ادرک کھانے سے صبح کی متلی کا احساس کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین اور کیمو تھراپی سے گزرنے والے افراد کے لیے ادرک روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

پٹھوں کے درد میں کمی اور آنتوں کے لیے مفید 

ادرک پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں معاون ہے، اسے روزانہ کھانے سے درد آہستہ آہستہ کم ہو جاتا ہے۔ 
روزانہ کی بنیاد پر ادرک کے استعمال سے آنتوں کی نقل وحرکت بہتر ہوتی ہے، جو باقاعدہ قبض سے دوچار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 

کولیسٹرول میں کمی 

ایک ماہ تک ادرک کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں ’خراب‘ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ادرک میں موجود مادوں سے خون میں ٹرانگلیسرائیڈ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ 
ادرک سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے جس سے آپ کو نزلہ زکام یا وائرس سے جلد بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔ 

شیئر: