Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رواں سال مزید 22 سینما کھلیں گے

سینما مارکیٹ کا حجم مشرق وسطی میں سب سے بڑا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں معیاری زندگی مرکز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خالد البکر نے کہا ہے کہ ’فی الوقت سعودی عرب میں 39 سینما گھر ہیں جن کی 385 سکرین ہیں‘۔ 
الوطن اخبار کے مطابق خالد البکر نے بتایا کہ ’سعودی عرب میں سینما مارکیٹ کا حجم مشرق وسطی میں سب سے بڑا ہے۔ یہاں پانچ کمپنیاں سینما گھر چلا رہی ہیں۔ 8 علاقوں میں سینما گھر کھلے ہوئے ہیں۔ مزید چار کمپنیوں نے لائسنس حاصل کرلیے جن کے منصوبے زیر تکمیل ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا  کہ’ 22 نئے سینما گھر سال رواں 2021 کے آخر تک کھل جائیں گے۔ طائف، الخرج، خمیس مشیط اور عرعر شہروں میں بھی سینما گھر کھولنے کے پروگرام ہیں‘۔
خالد البکر نے کہا کہ’ مملکت میں سینما گھر کھولنے کا مقصد معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ سعودی وژن کے اہداف میں سے ایک ہے‘۔ 
مووی سینما میں مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر جنرل محمود مرزا نے کہا کہ ’سعودی مارکیٹ کو مختلف شہروں میں مزید سینما گھروں کی ضرورت ہے۔ مملکت کے وسیع و عریض رقبے اور آبادی کے تناظر میں سینما گھروں کی تعداد کافی کم ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’مووی سینما 2022 کے آخر تک بڑے شہروں میں 29 نئی شاخیں کھولے گی۔ الخبر، عنیزہ اور طائف جیسے شہروں میں بھی سینما گھر کھولے جائیں گے جہاں اب تک کوئی سینما گھر نہیں ہے‘۔ 

شیئر: