Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اعظم خان کو ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا؟‘

سپر لیگ کے میچز کے دوران اعظم خان کی بری پرفارمنس کی وجہ سے ان کے وزن کو تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کی جانب سے تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست کے بعد جہاں کرکٹ شائقین افسردہ دکھائی دیے وہیں بیشتر شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان سرفہرست رہے، اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔ جہاں بیشتر شائقین معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے اعظم خان کی پرفارمنس کا موازانہ کرتے دکھائی دیے وہیں اکثر ان کی فٹنس سے بھی ناخوش نظر آئے۔
 
جہاں ٹوئٹر صارفین ان کے وزن اور فٹنس پر گفتگو کرتے نظر آئے وہیں اکثر صارفین ان کو سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بھی تلاش کرتے رہے۔
ٹوئٹر صارف رجب نے لکھا کہ ’میں اعظم خان کے وزن اور قد کا مذاق نہیں اڑانا چاہتا مگر حیران ہوں کہ انہیں کس بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ؟ مجھے گوگل سے بھی کوئی خاص معلومات نہیں ملیں۔‘

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ بابر اعظم نے 22، عماد وسیم نے 20 اور شاداب خان نے 36 رنز سکور کیے۔ اعظم خان اس میچ میں چار گیندوں پر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شیئر: