Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کے لیے ہسپتالوں میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی

ہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن یونٹ متحرک کیا جائے گا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے حجاج کے علاج  اور خدمات کے لیے مقدس مقامات کے ہسپتالوں میں جدید طبی ٹیکنالوجی کو فعال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان ہسپتالوں میں ایک ٹیلی میڈیسن یونٹ متحرک کیا جائے گا جہاں ڈاکٹر آن سائٹ دستیاب نہ ہوں تاکہ مریض کی حالت پر دور اور تیزی سے نگرانی کی جا سکے۔
سعودی وزارت صحت نے ایکسرے امیجز کے لیے ایک الیکٹرانک آرکائیونگ پروگرام بھی شروع کیا ہے جو ہسپتالوں اور وزارت کے ورچوئل ہسپتال میں شعبہ ریڈیا لوجی کے مابین ان کے تبادلے کے بارے میں درست تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لیے کنسلٹنٹس رپورٹس لکھتے ہیں اور مقدس مقامات میں کام کرنے والے ریڈیا لوجسٹس کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ان ہسپتالوں میں لیبارٹری سروسز کا ایک نظام الیکٹرانک طور پر دستاویزات کو منظم کرے گا،ان کا ڈیٹا منتقل کرے گا اور خصوصی کمپیوٹر سسٹم میں انڈیکس کرے گا تاکہ تلاش میں آسانی ہو۔
سعودی وزارت اپنی ویب سائٹ، ذرائع ابلاغ کے ذریعے اور مقدس مقامات پر حجاج کی رہائش کے ذریعے عازمین کو آگاہی کے پیغامات بھی نشر کر رہی ہے۔

ایکسرے امیجز کے لیے الیکٹرانک آرکائیونگ پروگرام بھی شروع کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

ان پیغامات میں رواں حج سیزن کے دوران احتیاط اور کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
ان اقدامات میں ماسک پہننا،سماجی فاصلے پر قائم رہنا، حفظان صحت کو یقینی بنانا، ذیابیطس، دمہ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو طبی مشورے دینا اور ساتھ ہی ایسی خدمات کی پیش کش شامل ہیں جو حجاج کو ان کی حج کی رسومات ادا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: