Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس کے لیے سعودی طبی امداد کی ترسیل شروع

’امدادی سامان میں کورونا ویسکین کی 10 لاکھ خوراکوں کے علاوہ دیگر طبی سامان بھی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کی جانب سے تونس کے لیے طبی ساز و سامان اور لوازمات کی حامل پہلی فضائی پروازیں آج بدھ کے روز روانہ ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ تونس کے صدر قیس سعید کی درخواست پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی پل قائم کر کے امدادی سامان کی ترسیل کی ہدایات دی تھیں۔
العربیہ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز نے آج ابتدائی پرواز کا انتظام کیا ہے تا کہ تونس میں کرونا کی روک تھام میں حصہ لیا جا سکے۔
آج صبح دو طیاروں نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تونس کے لیے اڑان بھری ہے۔
 طیاروں میں طبی مشینیں، ساز و سامان، لوازمات اور احتیاطی و حفاظتی اشیا بھیجی گئیں ہیں۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبدالله بن عبدالعزيز الربيعہ نے کہا ہے کہ ’ارسال کی جانے والی امداد میں کرونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں، 190 وینٹی لیٹر، 319 آکسیجن کانسنٹریٹر، 150 طبی بستر اور 50 الٹرا ساؤنڈ مانیٹرز پر مشتمل ہے‘۔
 

شیئر: