Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے پانچ افراد گرفتار، غیر ملکی بھی شامل

پولیس کے مطابق ’ان پانچ مشتبہ افراد میں سے دو سعودی اور تین سوڈانی شہری ہیں‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی پولیس نے مکہ ریجن میں گاڑیوں کی چوری کرنے والے ایک گروہ سے تعلق کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ترجمان مکہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ان پانچ مشتبہ افراد میں سے دو سعودی شہری ہیں جبکہ تین ملزمان کا تعلق سوڈان سے ہے۔‘

 

’ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی علاقوں سے آٹھ گاڑیاں چوری کیں اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کردیا۔‘
رپورٹ کے مطابق ’گرفتار ملزمان سے کچھ لُوٹا ہوا مال برآمد کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوشن آفس کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: