Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضروری کیوں؟

ویکسین کی دوسری خوراک سے قوت مدافعت 90 فیصد تک بڑھ جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ماہر متعدی امراض ڈاکٹر محمد حلوانی کا کہنا ہے کہ معاشرے کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے لازمی ہے کہ تمام لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جائیں۔
سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کے پروگرام میں ماہرمتعدی امراض کا کہنا تھا کورونا ویکسین کی پہلی خوراک سے انسانی جسم میں اس وائرس کے خلاف 60 فیصد تک قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے جبکہ دوسری خوراک لینے کے بعد اس کا تناسب 90 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔
ڈاکٹر حلوانی کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو تجارتی، سرکاری اور تفریحی مقامات پرجانے نہ دینے کا فیصلہ بہترہے اس سے مرض کوپھیلنے سے روکنے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔
کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل کے سوال پرڈاکٹر حلوانی کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ یہ ایک خطرناک امر ہے تاہم کورونا ویکسین سے اس خطرے پردرست طورسے قابو پایا جاسکتا ہے۔

شیئر: