Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی دو خوراکیں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے لیے موثر ہیں: تحقیق

ایسٹرازینیکا کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس کے خلاف 67 فیصد موثر ہیں (فوٹو روئٹرز)
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائزر اور ایسڑازینیکا ویکسین کی دو خوراکیں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف موثر ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ’یہ دونوں ویکسینز ڈیلٹا وائرس کے خلاف بے حد موثر ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مکمل طور پر تحفظ کے لیے ایک خوراک کافی نہیں ہے۔‘
بدھ کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ فائزر کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کے لیے 88 فیصد موثر ہیں اور کورونا کی الفا قسم کے لیے 93.7 فیصد موثر ہیں۔
ایسٹرازینیکا کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس کے خلاف 67 فیصد اور الفا کے لیے 74.5 فیصد موثر ہیں۔
اسرائیل سے حاصل شدہ ڈیٹا کے مطابق فائزر ویکیسن ڈیلٹا وائرس کی بیماری کے خلاف بہت موثر ہے۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے اس سے قبل کہا تھا کہ دونوں ویکسینز کی پہلی خوراک ڈیلٹا وائرس کے خلاف تقریباً 33 فیصد اثر کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کی ایک خوراک 36 فیصد، جبکہ ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 30 فیصد موثر ہے۔

شیئر: