Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طور پر رقم بھجوانے والے 6 غیر ملکی گرفتار

گروہ کے ارکان غیرقانونی طورپرمقیم افراد سے رقم اکھٹی کرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان میجرخالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ ’غیرقانونی طور پر مقیم افراد سے رقم جمع کرکے بیرون ملک بھیجنے والے 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘
ملزموں نے سعودی شہری کے ادارے کی تجارتی رجسٹریشن پر رجسٹر بینک اکاؤنٹ کو بیرون ملک رقم ارسال کرنے کے طو رپر استعمال کیا۔ گروہ کے پاس سے 34 لاکھ ریال سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’گرفتار گروہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے رقوم اکھٹی کرتے اور انہیں بیرون ملک بھجواتے تھے۔‘
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کا تعقل انڈیا سے ہے انہو ں نے سعودی شہری کی ’سی آر‘ یہ کہہ کراستعمال کی کہ وہ بیرون مملکت سے تجارتی سامان منگوائیں گے۔
گروہ کے خلاف غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی معاونت اور غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک ارسال کرنے کا مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ تحقیقات کے حوالے کردیا گیا جہاں ان پر مقدمہ دائر کرکے کیس عدالت کو ارسال کیاجائے گا۔
 

شیئر: