Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں عیدالاضحی کے بعد سونے کے نرخ کم ہوگئے

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.63 ریال ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب کی مارکیٹوں میں جمعہ 23 جولائی  کو سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعے کو 217.63 ریال ریکارڈ کی گئی۔  
اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 190.43 ریال رہی جبکہ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 163.22 ریال میں دستیاب رہا۔ 
سعودی عرب میں ایک اونس سونا 6768 میں فروخت کیا گیا جبکہ سونے کی گنی کے نرخ 1523 ریال رہے۔
دوسری جانب جمعے کی صبح بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ ایک اونس سونا 1807.62 ڈالر میں 0.04 فیصد کے اضافے سے فروخت ہوا ہے۔ 

شیئر: