Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی سپرنٹر دانا حسین ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹوکیو اولمپک سے معطل

عرب ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
 انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) کے اس انکشاف کے بعد کہ عراقی اولمپک سپرنٹر دانا حسین جن کا تیونس میں حالیہ 2021 میں عرب ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ممنوعہ ادویات کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے کو ٹوکیو اولمپک 2020 سے معطل کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز نے الرؤية اخبار کے حوالے سے بتایا کہ اولمپک میں حصہ لینے والے عراقی وفد کے سربراہ  ہیثم عبدالحمید نے کہا ہے کہ 100 اور 200 میٹر مقابلوں میں حصہ لینے والی دانا حسین پر آئی اے اے ایف کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب دانا حسین نے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں وضاحت کی ہے کہ انہیں سنائی جانے والی سزا عارضی تھی جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
عراقی نیشنل اولمپک کمیٹی کو آئی اے اے ایف کی جانب سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دانا حسین کو ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل 16 جولائی سے معطل کر دیا گیا ہے جب تک کہ کیس کا اختتام نہیں ہو جاتا ہے۔
35 سالہ دانا حسین مصر ہیں کہ ان پر عائد معطلی عارضی ہے اور طبی رپورٹ پر عراقی اولمپک فیڈریشن کی جانب سے اس کا جواب زیر التوا ہے۔
انہیں ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں اپنے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مثبت ٹیسٹ میں ممنوعہ مادہ کی مقدار کا پتہ لگانے سے کورٹیسون کے معاملے میں معطلی کی کم سے کم ضرورت ہے۔ الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا ایک طبی مادہ۔

عراقی اولمپک فیڈریشن آئی اے اے ایف کو باضابطہ جواب دے گی(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معطلی 23 جولائی تک رہے گی جس دن عراقی اولمپک فیڈریشن آئی اے اے ایف کو باضابطہ طور پر جواب دے گی۔
عراقی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ایک ذریعےنے تصدیق کی ہے کہ دانا حسین نے جون 2021 کی عرب ایتھلیٹکس چیمپین شپ  میں اپنی شرکت کے دوران ڈرگ ٹیسٹ کی سیریز جمع کروائی تھی اور تیونس جانے سے پہلے ناک کی سرجری کروائی تھی۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ان کے خون میں کورٹیسون کی سطح میں اضافہ ہو سکتا تھا۔
خیال رہے کہ عراق ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اپنے سب سے چھوٹے وفد کے ساتھ حصہ لے رہا ہے جس میں صرف تین دیگر ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جن میں محمد ریاض (رننگ)، فاطمہ عباس (شوٹنگ، 10 میٹر ایئر پستول) اور طحہ حسین (ایتھلیٹکس، 400 میٹر) شامل ہیں۔

شیئر: