Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 256 نئے کیسز، ریاض ریجن میں سب سے زیادہ مریض

اب تک پانچ لاکھ 16 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 24 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 256 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 155 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 155 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 829 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 385 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 380 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 244 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 170 ، عسیر ریجن میں 150،جازان ریجن میں 107،القصیم ریجن میں 83، مدینہ ریجن میں 59، حائل ریجن میں 47، نجران ریجن میں 41، تبوک ریجن میں 23، الباحہ ریجن میں 21، الحدود الشمالیہ میں 25 اور الجوف ریجن میں 6 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 16 ہزار 949 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 97 ہزار 965 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: