Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے یوراگوئے کو سعودی طبی امداد

امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے پہنچائی گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے یوراگوئے کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے پہنچائی گئی ہے۔
طبی امداد میں حفاظتی لباس، میڈیکل دستانے اور دیگر حفاظتی سامان کے علاوہ 53 سانس لینے والے آلات اور 23 لاکھ سے زیادہ سرجیکل ماسک شامل تھے۔
یہ طبی امداد یوروگوئے میں سعودی سفارت خانے میں قائم مقام انچارج رید الحرقان کے ذریعے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے دی گئی۔
یوروگوئے کی وزارت صحت عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل معائنہ پابلو پکیبیہ نے اسے دارالحکومت مونٹویڈیو میں وصول کیا۔
یوروگوئے میں سعودی سفارت خانے میں قائم مقام انچارج رائد الحرقان نے کہا کہ یہ امداد یوروگوئے کے ساتھ مملکت کے تعلقات اور اس کے اہم انسان دوست کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ شاہ سلمان اور سعودی حکومت کی اس خواہش کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ کورونا کی عالمی وبا سے متاثرہ لوگوں کے مصائب کو دور کرے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: