Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاو کے لیے بنگلہ دیش کو سعودی عرب کی طبی امداد

طبی امدادی اشیا کی مجموعی مالیت ایک ملین ڈالر ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کی جانب سے بنگلہ دیش کو کورونا کے پھیلاو سے نمٹنے کے لیے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
بنگلہ دیش میں سعودی سفیرعیسی بن یوسف الدحیلان نے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بھیجی جانے والی طبی اشیا بنگلہ دیشی حکومت کے حوالے کی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق طبی امدادی اشیا میں 23 وینٹی لیٹرز، 12سو طبی دستانوں کے کارٹن شامل تھے۔

سعودی سفیر نے امدادی طبی اشیا بنگلہ دیشی حکومت کے حوالے کی ہیں۔ (فومو ایس پی اے)

 اس موقع پر بنگلہ دیش میں متعین سعودی سفیر نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کو جو طبی امدادی اشیا مہیا کی جائیں گی ان کی مجموعی مالیت ایک ملین ڈالر ہے۔ یہ اشیا کورونا سے بچاو کےلیے مہیا کی جارہی ہیں۔ 
واضح رہے امدادی اشیا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے پہنچائی جارہی ہیں۔ 

شیئر: