Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کورونا کا شکار

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔(فائل فوٹو، اے ایف پی)
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ ’مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔‘مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر ایک صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بخار م نزلہ اور کھانسی کی شکایت ہے جس کا گھر ہی پر علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے جولائی کے مہینے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کیے تھے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔
بدھ کی شام جونہی مریم نواز کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تو ٹوئٹر پر #GetWellSoonMaryamNawaz کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ، ٹوئٹر صارفین ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی کیسز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے آ رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے چار ہزار119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 44 افراد کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔

شیئر: