Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیاگیا

پل پرگاڑی کھڑی دیکھ کرپولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
کویت کے طویل ترین پل سے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹریفک اہلکاروں نے بروقت مداخلت  کرکے بچالیا- 
اخبار 24 کے مطابق کویتی خاتون خودکشی کے ارادے سے ’جابر پل ‘ سے چھلانگ لگانے کے لیے وہاں پہنچی تھیں-
مزید پڑھیں
خاتون کی گاڑی پل کے کنارے نوپارکنگ کے مقام پرکھڑی تھی- پولیس اہلکار ممنوعہ مقام پر گاڑی کھڑی دیکھ کر وہاں پہنچے- ٹریفک اہلکاروں نے خاتون کو وہاں سے گاڑی ہٹانے کے لیے کہا جسے انہوں نے نظرانداز کردیا اور وہ تیزی سے پل کے آہنی جنگلے کی جانب بڑھتی چلی گئی- 
ٹریفک اہلکار یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ خاتون لمحوں میں پل کی دیوار پر چڑھ گئیں اور وہاں سے چھلانگ لگانے کے لیے آگے بڑھ ہی رہی تھیں کہ ایک اہلکار نے انہیں پکڑ کر کھینچ  لیا اور گاڑی میں بٹھا کر متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا- 
کویت میں محکمہ ٹریفک کے معاون ڈائریکٹر جنرل نے خاتون کو خودکشی سے روکنے کے لیے جرات مندانہ اقدام پر فیصل بن محمد الدیحانی اور محمد عقیل خلف کو اعزاز سے نوازا- 

شیئر: