Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: بیروزگار انڈین باشندے کی خودکشی

انڈین باشندہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے بے روزگار تھا(فوٹو سوشل میڈیا)
کویت میں بے روزگاری سے تنگ آکر انڈین باشندے نے خودکشی کرلی۔ گزشتہ 5 دنوں کے دوران خودکشی کا یہ چھٹا  واقعہ ہے۔
کویتی اخبار ’الرائی‘ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ’خیطان‘ پارک میں ایک نامعلوم شخص کی نعش جھولے سے لٹک رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش اپنی تحویل میں لے کر اسے سرد خانے میں رکھوا دیا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پولیس نے خودکشی کرنے والے کے دوستوں سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کیں تو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ انڈین باشندہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے بے روزگار تھا اور شدید ذہنی تناو کا شکار رہتا تھا.
 جمعے کو بھی ایک انڈین باشندے نے خود کشی کی تھی اس کی نعش کمپنی ہیڈکوارٹر کے باتھ روم سے ملی تھی جہاں اس نے پھندا لگا کر اپنی جان لی تھی۔
کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند دن پہلے ایک نیپالی اور انڈین باشندے کی خود کشی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ 
نیپالی باشندہ کورونا کا مریض تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ قرنطینہ کے باتھ روم میں کپڑے سے پھندا بنا کر خود کشی کی تھی۔
کویتی ادارے خود کشی کے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
 

شیئر: