Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانا آلودہ کرنے والا ایشیائی ’ ڈلیوری مین‘ گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ فوڈ ڈلیوری سروس کے ایشیائی کارکن کو اشیائے خورونوش آلودہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر فوڈ ڈلیوری سروس سے منسلک ایک ایشیائی کارکن کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسے اشیائے خورونوش پہنچانے سے قبل انہیں آلودہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے شخص کی شناخت کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 
’ملزم عمر کی تیسری دہائی میں ہے اس کےخلاف مقدمہ دائر کر کے مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں کیس فائل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔‘
واضح رہے گذشتہ برس جب مملکت میں کورونا کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا اس دوران فوڈ ڈلیوری سروس غیر معمولی طور پر مقبول ہو گئی تھی جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

شیئر: