Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک

پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ (فوٹو: ریسکیو 1122)
پشاور میں واقع کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جمعے کو پشاور اور جمرود کے درمیان واقع کارخانو مارکیٹ میں ایک پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔
سی سی پی او آفس پشاور کے ایک ترجمان نے  اردو نیوز کو دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’دھماکہ کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔‘
پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیئر: