Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کا ’ میوزیم آف دی فیوچر‘ خوبصورت ترین عجائب گھروں میں شامل

یہ دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن جائے گا( فوٹو وام)
 نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کو دنیا کے 14 خوبصورت ترین عجائب گھروں میں شامل کیا ہے۔
دبئی کے مرکز میں واقع یہ میوزیم جو طرزتعمیر کا ایک شاہکار ہے تکمیل کے بعد یہ دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن جائے گا۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی ’وام‘  کے مطابق دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اور بورڈ چیئرمین محمد القرقاوی نے کہا ہے کہ’ اس میوزیم کا تعمیر سے قبل ہی دنیا کے اہم ترین مقامات کے لیے انتخاب ہونا تخلیق، ڈیزائن اور طرز تعمیر کے لیے امارت کو دنیا نمایاں کرتا ہے‘۔

 میوزیم دنیا بھر میں سب سے تخلیقی نوعیت کی عمارت ہے( فوٹو وام)

انہوں نے کہا کہ ’دبئی نے خود کو تخلیقی مرکز کے طور پر ثابت کیا ہے۔ میوزیم اپنی تکمیل سے قبل ہی دنیا کے خوبصورت ترین عجائب گھروں میں شامل ہوا ہے۔ یہ مستقبل کےلیے متحدہ عرب امارات اور دنیا کا گیٹ وے ہے جسے جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس کرکے بنایا جارہا ہے۔ اپنی تکمیل پر یہ لوگوں کو مستقبل کا منظر پیش کرے گا‘۔
میوزیم 30 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے، اس کے سٹریکچر کے ستون سات منزلہ اور عمارت 77 میٹر بلند ہے۔ اس کا  سامنے کا سٹریکچر سٹین لیس سٹیل کا ہے جو 17 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہے۔ اس میں 14 ہزار میٹرعربی خطاطی کی گئی ہے۔
یہ میوزیم تخلیقی ڈیزائن میں پائیداری کی ایک مثال بھی ہوگا، اسے 4 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی سے چلایا جائے گا جسے دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

میوزیم سے ملحقہ پارک میں 80 اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں(فوٹو وام)

اپنی تکمیل کے بعد یہ  مشرق وسطی کا پہلا میوزیم ہوگا جوکہ ماحولیاتی توانائی ڈیزائن میں پلاٹینیئم سرٹیفکیٹ کا حامل ہوگا جو دنیا میں سبز عمارت کے لیے بلند ترین ریٹنگ کا معیار ہے۔
میوزیم سے ملحقہ پارک میں 80 اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں جنہیں جدید خودکار آبپاشی نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔
آٹو ڈیسک ڈیزائن سافٹ ویئر کا کہنا ہے کہ یہ میوزیم دنیا بھر میں سب سے تخلیقی نوعیت کی عمارت ہے۔ اس کی ڈیزائننگ انجینئر شون کیلا نے کی تھی۔

شیئر: