Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران کا خیال گھر میں بنائے جانے والے سینڈوچ سے آیا: سعودی خاتون

چھوٹے سے اسٹال کو باقاعدہ کیفے بنانے میں کامیاب رہیں( فوٹو اخبار 24)
ریستوران اور فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک سعودی خاتون ’فاطمہ منصور‘ کا کہنا ہے کہ ریستوران کا منصوبہ منافع بخش ہے۔ تجارتی منصوبہ گھریلو سامان سے شروع کیا مگر اب یہ منافع بخش کاروبار میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 
اخبار24 کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں مقیم سعودی خاتون فاطمہ منصور نے بتایا کہ’ ریستوران کا منصوبہ گھر میں بنائے جانے والے سینڈویج سے آیا۔ اسی سوچ کو بڑھاتے ہوئے گھر کے کچن میں موجود سامان کو استعمال کیا اور ایک دکان لے کر وہاں سینڈویچز اور کافی کا سٹال لگالیا‘۔ 
فاطمہ منصور کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمعروف شخصیات نے بھی میری حوصلہ افزائی کی جن کی وجہ سے میرا منصوبہ کامیاب ہوا اور اب ایک چھوٹے سے اسٹال سے باقاعدہ کیفے بنانے میں کامیاب ہو گئی ہوں۔ 
سعودی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ’ ابتدا میں کیفے کو خود چلاتی تھی مگرجیسے جیسے کام بڑھا میں نے ملازمین رکھے اب صبح کے وقت میں وہاں موجود ہوتی ہوں۔ 
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ریاض میں ایک سعودی خاتون کے سادہ سے ریستوران کی وڈیو وائرل تھی۔ اسے سعودی فن کار فایز المالکی نے شیئر کیا تھا۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی خاتون فاطمہ منصور نے وڈیو میں اپنے ریستوران کا تعارف یہ کہہ کر کرا یا تھا کہ وہ کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس سے گریجویٹ ہیں۔
ریستوران میں مختلف ڈشیں تیار کرکے پیش کررہی ہیں۔ جس طرح اپنے گھر کے کچن میں کھانے تیار کرتی ہوں وہی انداز ریستوران میں بھی اپنائے ہوئے ہوں۔
فاطمہ منصور کا کہنا تھا کہ ریاض کے الصحافہ محلے میں ریستوران ایک طرح سے گھر کے کچن کا عکس ہے۔
 

شیئر: