Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

’جعلساز گروہ میں دو فلسطینی، ایک مصری اور ایک سعودی شہری شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
دمام پولیس نے کرنسی نوٹ میں جعلسازی کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ محمد الشہری نے کہاہے کہ ’گرفتار شدگان دو فلسطینی اور ایک مصری تارکین وطن کے علاوہ ایک سعودی شہری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی تیسری اور چوتھی دہائی میں ہیں۔ پولیس کو ان کی تلاش تھی‘۔
’ان کا سراغ لگانے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانے کی تلاشی لینے پر 21 ہزار ریال کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں‘۔
’یہ وہ جعلی نوٹ ہیں جنہیں مذکورہ افراد نے تیار کرکے مارکیٹ میں پھیلانا چاہا تھا‘۔
’گروہ کے ٹھکانے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والے آلات، اشیا اور مختلف چیزوں کے علاوہ منشیات بھی ضبط ہوئی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کو سپرد کردیا جائے گا‘۔

شیئر: