Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثرہ ملک گئے یا نہیں، معلومات چھپانے پر پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ

قانون کے تحت کوئی اور سزا ہوگی تو وہ سزا بھی اسے دی جائے گی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مملکت آنے والے مسافروں کو یہ بتانا ہوگا کہ آیا وہ کورونا وبا سے متاثرہ کسی ملک یا وائرس کی کسی نئی شکل سے متاثرہ ملک گئے ہیں یا نہیں‘۔  
’سعودی عرب بین الاقوامی پروازوں سے آنے والوں، فضائی کمپنیوں، بحری جہازوں اور گاڑیوں کے ذمہ داران اور آپریٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت آمد پر یہ بتائیں کہ آیا وہ کورونا وبا سے متاثرہ کسی ملک یا وائرس کی کسی نئی شکل سے متاثرہ ملک گئے ہیں یا نہیں‘۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں خبردار کیا ہے کہ’ جان بوجھ کر یہ بات چھپانے پر پانچ لاکھ  ریال تک کا جرمانہ ہوگا‘۔ 

مسافروں کو بتانا ہوگا کہ آیا وہ کورونا وبا سے متاثرہ کسی ملک  گئے ہیں یا نہیں( فوٹو ٹوئٹر)

پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’جو شخص وبا سے متاثرہ ملک یا کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ ملک جانے کی بابت معلومات چھپائے گا اس پر پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا‘۔
بیان کے مطابق’ اگر کسی اور قانون کے تحت اس پر کوئی اور سزا ہوگی تو وہ سزا بھی اسے دی جائے گی‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ ’معلومات چھپانے والا شخص یا ہوائی جہاز یا بحری جہاز یا ٹرانسپورٹ چلانے والی کمپنی یا ادارہ وہ تمام نقصانات برداشت کریں گے جو اس خلاف ورزی کی صورت میں ہوں گے‘۔ 

شیئر: