Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن کے مقاصد کیا ہیں؟

سرکاری اور نجی اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کا ماحول مضبوط ہوگا۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن کا فیصلہ کئی اہم مقاصد حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سرکاری اور نجی اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کا ماحول مضبوط ہوگا۔
وزارت افرادی قوت نے کہا کہ آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن سے سعودی عرب کے تمام علاقوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی اور آن لائن سروس کلچر کو فروغ ملے گا۔ 
بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ آن لائن کسٹمر سروس سعودیوں کے لیے مختص کرنے سے قبل جو مہلت دی گئی تھی وہ ختم ہو چکی ہے۔ پروگرام پر یکم اگست سے عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے۔
وزارت افرادی قوت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اس پروگرام آن لائن کسٹمر سروس میں سعودی شہریوں کو متعدد ملازمتیں ملیں گی۔‘
  وزارت نے یہ فیصلہ مختلف پیشوں کی سعودائزیشن کے ایک جامع پروگرام کے تحت کیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت نے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ افرادی فنڈ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی کے ساتھ  معاہدے کیے ہیں۔
 فیصلے کا مقصد آن لائن کسٹمر سروس کے کمیونیکیشن سینٹرز کی تمام ملازمتیں سعودیوں کے لیے خاص کرنا ہے۔
اس میں ٹیلیفونک رابطے یا ای میل یا سوشل میڈیا یا مکالمے کے دیگر وسائل کے توسط سے کی جانے والی تمام ملازمتیں شامل ہیں۔

شیئر: