Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 75 نئے مریض

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 575 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل تین اگست کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار ہو گئی ہے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 75 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 113 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 270 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 575 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 433 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 209 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 188 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
ریاض ریجن میں 184، القصیم ریجن میں 62،عسیر ریجن میں 89، مدینہ ریجن میں 70، جازان ریجن میں 107، حائل ریجن میں 48، نجران ریجن میں 18،الباحہ ریجن میں 13 ،تبوک ریجن میں 56، الحدود الشمالیہ میں 20 اور الجوف ریجن میں 10 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 28 ہزار 952 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 10 ہزار 107 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: