بیجنگ.. پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بیجنگ میںچینی وزیر خارجہ وانگ پی سے ملاقات ۔آئی ایس پی آرکے مطابق چینی وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے امن اور استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے۔اس صورتحال میں بھی پاکستان کے ہمسایہ ممالک ہند اور افغانستان سے اچھے تعلقات قائم رکھنے پر کوششوں کو سراہتا ہے۔وزیر خارجہ نے تعاون فراہم کرنے اور اقتصادی راہداری منصوبے کو ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ سمجھنے پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔مستقبل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ گہری دوستی کی قدر کرتا ہے۔جنرل باجوہ نے اہم معاملات پر چین کے سفارتی تعاون اور علاقائی امن کے لئے پاکستانی کی کوششوں کو سراہنے پرشکریہ ادا کیا۔