Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں کے قتل پر دو یمنیوں کو سزائے موت

الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی( فائل فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے بدھ کو جدہ اور خمیس مشیط میں مقامی شہریوں کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر دو یمنیوں کوسزائے موت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’یمنی شہری احمد محمد عوض العلیمی نے پستول سے فائرنگ کرکے سعودی شہری یحیی النجرانی کو ہلاک کردیا تھا‘۔ 
 پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی۔ 
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے ایک اور بیان کہ کہا کہ’ یمنی شہری نبیل الفقیہ نے سعودی شہری علی القحطانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
 پولیس نے ملزم کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنادی تھی تاہم فیصلے پر عمل درآمد مقتول کے وارثوں کے نابالغ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا  گیا تھا۔
سن بلوغت کو پہنچنے پر وارثوں نے دیت کے بجائے سزائے موت کا مطالبہ کردیا جسے نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: