Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں کے 61 اور یونیورسٹیوں کے 85 فیصد طلبہ نے ویکسین لگوالی

نیا تعلیمی سال 29 اگست سے شروع ہونے والا ہے- (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے منسلک افراد کے یہاں کورونا ویکسین لگوانے کی شرح میں اطمینان بخش اضافہ ہوا ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم نے بتایا کہ سکولوں کے 61 فیصد اور یونیورسٹیوں کے 85 فیصد طلبہ و طالبات نے ویکسین لگوالی-
وزارت تعلیم نے بتایا کہ سکولوں کے 92 فیصد اساتذہ، دفتری کارکنان اور دیگر ملازمین نے بھی ویکسین لے لی ہے-

جمعرات کو تین لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا ویکسین حاصل کی- (فوٹو: عاجل)

وزارت تعلیم نے طلبہ و طالبات اور اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ 8 اگست سے قبل پہلی خوراک اور پھر اس کے تین ہفتے بعد دوسری خوراک ضرور حاصل کرلیں تاکہ نیا تعلیمی سال 29 اگست کو محفوظ طریقے سے شروع کیا جا سکے-
واضح رہے کہ مملکت بھر میں اب تک دو کروڑ 88 لاکھ 57,678  کورونا ویکسین کی خوراکیں دے دی گئی ہیں- ان میں سے ایک کروڑ 96 لاکھ افراد پہلی خوراک، 92 لاکھ دوسری خوراک لے چکے ہیں-
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  3 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں نے کورونا ویکسین لی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: