Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ

پاکستان فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے: فائل فوٹو
پاکستانی فضائیہ کے مطابق اس کا ایک تربیتی طیارہ اٹک میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ 
پاکستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹس بحاظفت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 
بیان کے مطابق حادثے کے بعد بورڈ آف انکوائری بنا دیا گیا ہے جو اس حادثے کے وجوہات کی تحقیقات کرے گا۔ 
خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں ضلع اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ 
جبکہ اسی سال فروری میں ہی پنجاب کے علاقے شورکوٹ میں فضائیہ کا میراج طیارہ گر گیا تھا۔ یہ طیارہ بھی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔ 

شیئر: