Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مستعفی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلٰی کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کے نام استعفے میں انہوں نے لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتیں، لہٰذا ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے۔
استعفے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس سے پہلے فردوس عاشق اعوان وفاقی حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بھی رہ چکی ہیں ۔
ان کے استعفے سے قبل ہی پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ استعفیٰ دینے سے قبل فردوش عاشق اعوان نے وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات بھی تھی۔
تاہم اس ملاقات کے بعد یہ خبریں آرہی تھیں کہ ان کے استعفے کو کچھ دن کے لیے روک دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت کے مطابق انہیں دوبارہ وفاق میں اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ آفس جمعے کے روز فردوس عاشق اعوان کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

شیئر: