Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں ٹریفک حاثہ، 4 اردنی شہری ہلاک

’ایک بچی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ باقی سوار موقع پر ہلاک ہو گئے‘ (فوٹو: العربیہ)
حائل ریجن میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے چار اردنی شہری ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق حادثہ کل جمعہ کو حائل ریجن کے ہائی وے پر ہوا ہے۔‘
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفایز نے کہا ہے کہ ’گاڑی میں اردنی شہری، ان کی بیوی اور تین بچے سوار تھے۔‘
وزارت کے مطابق ’ایک بچی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ باقی سوار موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض اردنی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘
’ہماری کوشش ہے کہ متوفین کی لاشیں جلد اردن بھیجی جائیں جبکہ سفارتی عملہ زخمی ہونے والی بچی کی نگرانی کر رہا ہے۔‘

شیئر: