Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی، چوبیس گھنٹے میں 850 نئے مریض

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 103 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 7 اگست کو کورونا کے ایک ہزار سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار ہو گئی ہے۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 850 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 975 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 320 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 103 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 404 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 166 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 143 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن میں 128،عسیر ریجن میں 88، جازان ریجن میں 81، القصیم ریجن میں 55، مدینہ ریجن میں 48، حائل ریجن میں 32، نجران ریجن میں 37، تبوک ریجن میں 23، الباحہ ریجن میں 22، الحدود الشمالیہ میں 17 اور الجوف ریجن میں 10 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 532 ہزار 362 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 14 ہزار 362 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: