Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں کورونا، سب سے کم اور سب سے زیادہ کہاں؟

’عراق میں کورونا کی تازہ لہر جاری ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 11435 نئے کیسز سامنے آئے ہیں‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
عرب ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عراق میں جہاں کورونا کی تازہ لہر جاری ہے وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11435 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1696390 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 87 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 19087 ہوگئی ہے‘۔
اسی طرح امارات میں گزشتہ روز 1520 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 690009 کیسز کا اندراج ہوچکا ہے۔
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث اب تک 1969 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘۔
ادھر لبنان میں گزشتہ روز 1461 نئے مریض کا اندراج ہوا ہے جبکہ کل تعداد بڑھ کر 568505 ہوگئی ہے۔

’مراکش میں صرف ایک دن میں 11358 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: اے ایف پی)

لبنان میں کل جمعہ کو 6 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی  کل تعداد 7932 ہوگئی ہے۔
الجزائر میں 1203 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الجزائری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’وبا کے شکار مریضوں کی کل تعداد 179216 ہے جبکہ 4487 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
کویت میں کورونا کی صورتحال کافی حد تک قابو میں آگئی ہے جہاں گزشتہ روز 596 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’ملک میں اب تک 402293 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 2361 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
ماریطانیہ میں گزشتہ روز 365 نئے افراد کا اندراج ہواہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 9 ہے۔
اسی طرح بحرین میں 111 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز کسی مریض کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
تیونس  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2448 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

’بحرین میں سب سے کم تعداد ہے جہاں 111 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)

ملک میں کورونا کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 20679 ہوگئی ہے۔
عرب ممالک میں مراکش وہ ملک ہے جہاں عراق کے بعد سب سے زیادہ گھمبیر صورتحال، ایک دن میں 11358 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ گزشتہ روز 76 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: