Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نجی سکولوں پر نئی پابندی کیا ہے؟

مخصوص حالات میں سکول عارضی طور پر بند کیے جاسکتے ہیں( فائل فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں پر کووڈ 19 کی نئی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیمیں تشکیل دینے کی پابندی عائد کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ تعلیم نے بیان میں کہا کہ نجی سکولوں کے طلبہ کو روایتی طریقہ تعلیم سے آن لائن تعلیم سسٹم میں صرف تین صورتوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
پہلی صورت یہ ہے کہ کلاس کے دو طالب علم کورونا وائرس میں مبتلا ہوجائیں۔ 
پوری کلاس کو اسی صورت میں ٹرانسفر ملے گا جبکہ کورونا وائرس کے 8 کیسز ریکارڈ پر آجائیں۔ 
تیسری صورت یہ ہے کہ سکول میں کورونا کے چوبیس کیسز ریکارڈ پر آجائیں اس طرح سکول کو روایتی تعلیمی طریقہ کے تحت بند کرکے تمام طلبہ کو آن لائن تعلیم دینا ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کو کووڈ 19 سے نمٹنے والی ٹیمیں تشکیل دینا ہوں گی۔
محکمہ  تعلیم کا کہنا ہے کہ سکول مخصوص حالات میں عارضی طور پر بند کیے جاسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں روایتی تعلیم کے بجائے آن لائن تعلیم کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔  

شیئر: