Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں نرسری کلاسز کے لیے نئے ضوابط کیا ہیں؟

چھوٹے گروپس میں بچوں کو کم تعداد میں رکھا جائے گا۰فوٹو ٹوئٹر)
ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے نرسری کلاسز کےلیے نئے ضوابط کی منظوری دی ہے۔ اس پر یکم جولائی 2021 سے عملدرآمد ہوگا۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق نئے طریقہ کار کے مطابق ببلز کے نام پر چھوٹے گروپس میں بچوں کو کم تعداد میں رکھا جائے گا تاہم ان ببلز میں اب تعداد بڑھائی جاسکے گی۔
45 دن اور 2 سال تک عمر تک بچوں کے گروپ میں اب 8 کے بجائے 12 بچے رکھے جاسکیں گے۔ دو سال سے چار سال عمر تک ببل گروپ میں 10 کی بجائے 16 بچے رکھے جاسکیں گے۔
نرسریوں کو ہر جماعت میں فی بچہ ساڑھے 3 مربع میٹر کی جگہ میسر کرنا لازمی ہوگی جبکہ کھلے مقام کےلیے جگہ پانچ مربع میٹرہوگی۔
نئے طریقہ کار میں ضرورت کے تحت نرسری کو فوری بند کرنے کی بجائے بتدریج بند کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ جس ببل گروپ میں کوئی ایک انفیکشن کیس سامنے آیا تو اس ببل گروپ کو 10 روز کیلئے بند کیا جائے گا، اگر تین گروپس میں ایسے کیس آجاتے ہیں تو نرسری 10 روز کےلیے بند ہوگی جس کی بنیاد مخصوص اقدامات پر ہوگی۔
ابوظبی محکمہ برائے تعلیم و دانش میں ارلی چائلد ہڈ ایجوکیشن کی ڈویژن ڈائریکٹر مریم الحلامی کا کہنا تھا کہ نرسریوں نے بھی بچوں کےلیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہے۔ نرسریوں کے 77 فیصد عملہ کو ویکسین دی جاچکی ہے۔
نئے طریقہ کار میں نرسریوں کے باقاعدہ معا ئنے اور جائزے کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ نرسریوں کے عملے کے لیے کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کی لازمی ورچوئل تربیت کی گئی۔
کڈز فرسٹ گروپ کے بانی، سی ای او کامل نجار نے نئے طریقہ کار کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

شیئر: