Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کین ولیمسن پاکستان نہیں آرہے: ’ہم تم سے بیٹر ایکسپکٹ کیے تھے‘

فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے لیکن اس اسکواڈ سے بڑے نام غائب ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز اور پانچ ٹی 20 کھیلے گی۔ یہ کیویز کا 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹوئیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے لیے اعلان کی گئی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کا نام نہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپر ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ سینیئر بلے باز روز ٹیلر، فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔
تاہم انڈیا کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں سارے کھلاڑی موجود ہیں۔
کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیشتر کھلاڑی بشمول کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کریں گے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ اس حوالے سوشل میڈیا پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف دانش کہتے ہیں کہ کوئی ’کین ولیمسن اور کمپنی‘ سے پوچھے کہ کیا ایک کرکٹ لیگ اپنے ملک سے بڑھ کر ہوسکتی ہے؟
’یہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے انتہائی افسوس کی بات ہے۔

احمد نامی صارف نے اپنی مایوسی کا اظہار ایک انڈین ڈرامہ کی تصویر لگا کر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’ہم تم سے بیٹر ایکسپیکٹ کیے تھے۔‘
بخت شیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ ’بی کیٹگری‘ کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے بہتر ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ ہی منسوخ کر دیں۔
وقاص اختر نامی صارف نے کین ولیمسن کی ایک تصویر لگائی اور ساتھ لکھا کہ ’کل تک یہ بندہ میرا پسندیدہ کپتان تھا۔‘

شیئر: