Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈیا کی بحری مشقوں کا آغاز

 مشرقی بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل ماجد القحطانی بھی موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور انڈیا نے منگل کو خلیج عرب میں سعودی عرب کے مشرقی بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل ماجد القحطانی کی موجودگی میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سمندری مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور بحریہ کے عسکری تصورات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
تاکہ دونوں ملکوں کی سمندری افواج مشترکہ آپریشن کے ذریعے خلیج عرب میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی کارروائی میں حصہ لے سکیں۔

بحرہند میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر میجر جنرل القحطانی نے کہا کہ ’سعودی اور انڈین بحری افواج کے درمیان بحرہند میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ان کا مقصد سمندری عسکری کارروائی میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا، تجربات کا تبادلہ، مشترکہ عسکری آپریشن کے تصورات میں ہم آہنگی، رابطہ جات، کنٹرول اور کمانڈ کی کارروائی میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔‘

شیئر: