Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بحران کا سیاسی حل نکالا جائے: جی سی سی

یمن اور اس کے عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جائے(فائل العربیہ)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ’ یمنی بحران کے حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن کا مسلسل ساتھ دینا ہوگا‘۔
جی سی سی کا موقف ہے کہ’ خلیجی امن فارمولے، اس کے لائحہ عمل، قومی مکالمہ کانفرنس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216 کے مطابق یمنی بحران کا سیاسی حل نکالا جائے‘۔ 
سرکاری ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر نایف الحجرف نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نئے ایلچی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کہ ’یمنی بحران کے حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کی کا وشیں اہم ہیں، انہیں جاری رکھی جائیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ یمن اور اس کے عوام کے مفاد کو مقدم رکھ کر بحران کا سیاسی حل نکالا جانا اور جنگ بندی اشد ضروری ہے‘۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ’ کاش جی سی سی ممالک یمنی بحران کے جامع حل اور خطے میں امن و استحکام کے اصول کے لیے اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کے امن مشن کے شانہ بشانہ کام کرے‘۔

شیئر: