Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان کا ’العاصف سیزن‘ سیر و تفریح کے حوالے سے مقبول

القصار میٹھے پانی کے کنوؤں کے لیے مشہور ہے- (فوٹو: ایس پی اے)
جزائر فرسان میں ’العاصف‘ سیزن عوام اور سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کے حلقوں میں غیرمعمولی مقبول ہو رہا ہے- 
ایس پی اے کے مطابق جزائر فرسان میں العاصف سیزن مقامی روایات اور رسم و رواج کی یادیں تازہ کرنے کا ایک بہانہ ہے- 


یہاں شدید گرمی پڑتی ہے تو لوگ القصار قریے کا رح کرتے ہیں- (فوٹو: ایس پی اے)

موسم گرما میں یہاں سخت گرمی پڑتی ہے- جسے مقامی لوگ العاصف کے نام سے یاد کرتے ہیں- ایک طرح سے یہ  لو کا موسم ہوتا ہے- اس موقع پر جزائر فرسان کے باشندے  القصار تاریخی قریے کا رخ کرتے ہیں جو میٹھے پانی کے کنوؤں کے لیے مشہور ہے- وہاں نخلستان بھی ہیں- جہاں لو چلنے پر کھجوریں پکنے لگتی ہیں- مقامی شہری اس موسم کا لطف القصار قریے میں پہنچ کر اٹھاتے ہیں- 
برسہا برس سے جزائر فرسان کے باشندے العاصف سیزن پابندی سے منا رہے ہیں-  القصار قریے میں چار سو سے زیادہ مکانات لو کا موسم گزارنے کے  لیے بنے ہوئے ہیں- یہ پانچ محلوں میں منقسم ہیں- ان کے درمیان تین میٹر چوڑی گزر گاہیں  بنی ہوئی ہیں- یہ ساری گزر گاہیں قریے کی شاہراہ سے جا کر ملتی ہیں- شاہراہ قریے کے شمال سے جنوب کی طرف چلی گئی ہے- جامع مسجد اور تقریبات ہال سے ہوکر گزرتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: