Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی، مزید 20 افراد گرفتار

زیر حراست افراد میں سے بعض کورونا کے مصدقہ مریض تھے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حائل پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساسں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق زیر حراست افراد میں سے بعض کورونا وائرس کے مصدقہ مریض تھے۔
انہیں کورونا ٹیسٹ کے بعد ہاؤس آئسولیشن کی ہدایت کردی گئی تھی جس کی انہوں نے پابندی نہیں کی اور وہ آزادانہ طریقے سے گھومتے پائے گئے تھے۔ 
حائل پولیس کا کہنا ہے کہ کئی مقامی شہری بیرون مملکت سے وطن عزیز پہنچے تھے جنہیں ہوٹل قرنطینہ کا پابند بنایا گیا تھا تاہم وہ ہوٹلوں سے نکل گئے تھے اور مقررہ پابندی کو نظر اندازکیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید اور جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزاہے ۔
غیرملکی کو ایسا کرنے پر قید و جرمانے کی سزا کے بعد مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔ 

شیئر: