Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے کراٹے اولمپک میڈلسٹ طارق حامدی کی ملاقات

ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے طارق حامدی کواعزاز سے نوازا ہے(فوٹو سبق) 
سعودی فضائیہ کے کمانڈر ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بدھ کو ٹوکیو اولمپک 2020 میں کراٹے کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والے طارق حامدی نے ملاقات کی ہے۔
ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے طارق بن علی حامدی کواعزاز سے نوازا ہے۔ 
یاد رہے کہ طارق حامدی سعودی ایئرفورس کی کراٹے ٹیم میں شامل ہیں۔

طارق حامدی سعودی ایئرفورس کی کراٹے ٹیم میں شامل ہیں(فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ طارق حامدی نے وطن عزیز اور فضائیہ کی قابل قدر نمائندگی کی ہے۔
خواہش ہے وہ آئندہ بھی اپنے دین، قائد اعلی اور وطن عزیز کی خدمت کرتے اور سرخرو ہوتے رہیں۔

شیئر: