Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریطانیہ کے وزیراعظم کی مملکت آمد، روضہ رسول پر حاضری

ماریطانیہ کے وزیراعظم کے ہمراہ اہم عہدیدار بھی ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

موریطانیہ کے وزیراعظم محمد ولد بلال مسعود نے جمعرات کو مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے-

ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ اعلی عہدیداران بھی تھے- مسجد نبوی پہنچنے پر ان کا استقبال مسجد نبوی سیکیورٹی فورس کے اسسٹنٹ کمانڈرکرنل متعب البدرانی نے کیا- ان کے ساتھ مسجد نبوی امور کے اعلی عہدیدار اور شاہی پروٹوکول کے افسران بھی تھے-


اس موقع پر اعلی عہدیدار ہمراہ  تھے- (فوٹو ایس پی اے

ماریطانیہ کے وزیراعظم محمد ولد بلال مسعود  گیارہ اور بارہ  اگست کی درمیانی شب مملکت کے دورے پر جدہ پہنچے تھے-
ایس پی اے کے مطابق مشیر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماریطانیہ کے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا- اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر اہم عہدیدار بھی تھے-

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- (فوٹو ایس پی اے)

جدہ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سلیمان الطویرب، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے ڈائریکٹر عصام بن فواد نور اور مکہ مکرمہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے-
اطلاعات کے مطابق ماریطانیہ کے وزیراعظم اعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے- علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقے اس موقع پر زیر بحث آئیں گے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں