Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمان مرزا کیس: سات ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع

لڑکے اور لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔
کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان کو جمعے کے روز اسلام آباد کچہری کے بخشی خانہ لایا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے ملزمان کی روبکار کے ذریعے کے حاضری لگائی، ملزمان کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
پولیس بخشی خانہ سے ہی ملزمان کو واپس لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کچہری لایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ عماعت پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ پولیس 10 ستمبر تک مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرائے۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے وقتا فوقتا متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے 11 لاکھ 25 ہزار روپے بلیک میلنگ کر کے لیے ہیں۔
’یہ متاثرہ لڑکے کے گھر بندے بھیج کر پیسے منگواتے اور آپس میں بانٹ دیتے تھے جبکہ واقعے کے وقت بھی جو رقم چھینی گئی وہ ملزم ادریس کے گھر سے برآمد کر لی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کہا ہے کہ ’وہ 11 لاکھ 25 ہزار روپے واپس دینے کو تیار ہیں۔‘ 

شیئر: