Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 20 ہزار کردی جائے گی ‘

 بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ میں سیکریٹری عمرہ عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ ان دنوں ہر روز 60 ہزار افراد کو عمرہ کا موقع دیا جارہا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ’عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے نوے ہزار اور پھر ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچا دی جائے گی۔ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے کیا جائے گا‘۔
انہو ں نے بتایا کہ ’عمرہ اجازت نامے صرف طواف اور صفا اور مروہ کی سعی تک محدود نہیں بلکہ داخلی اور خارجی زائرین کو ان اجازت ناموں کی بنیاد پر دیگر عبادتوں کی بھی اجازت ہوتی ہے‘۔
مثلا عمرہ زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز ادا کرسکتے ہیں اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کرسکتے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ سنیچر کو بیرون ملک سے خصوصی فلائٹ کے ذریعے 50 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی‘۔ 
انہو ں نے کہا کہ ’جمعے کو رات کے وقت عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ا یئرپورٹ جدہ پہنچے گا جو 25 زائرین پر مشتمل ہوگا جنہیں بسوں کے ذریعے جدہ سے مدینہ منورہ لے جایا جائے گا‘۔
 

شیئر: