Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ضبا پاور پلانٹ کا 95 فیصد کام مکمل: سعودی الیکٹرک کمپنی

605 میگا واٹ منصوبے پر 3.4 بلین ریال کی لاگت آئے گی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی الیکٹرک کمپنی نے گرین ضبا پاور پلانٹ کا 95 فیصد کام مکمل کرنے کا اعلان کیا  ہے۔ شمسی توانائی کو مشترکہ سائیکل گیس ٹربائن کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 605 میگا واٹ منصوبے پر 3.4 بلین ریال کی لاگت آئے گی۔
گرین ضبا پاور پلانٹ جی ای کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ سعودی عرب کی شمسی صف بندی کے پہلے انضمام کی نمائندگی کرتا ہے جس میں مشترکہ سائیکل پلانٹ اور گیس ٹربائن ایندھن کے طور پر کنڈینسیٹ کا پہلا تعارف ہے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے تقریباً چھ لاکھ گھروں کو ایک سال کے لیے درکار مساوی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق سعودی الیکٹرک کمپنی کے 5.5 بلین ریال کی لاگت سے چھ منصوبے ہیں اور مزید پروجیکٹس ٹینڈر کے تحت ہیں جن کی تخمینہ لاگت 1.6 بلین ریال ہے۔
سعودی الیکٹری کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں 210 کلومیٹر ڈوئل اینٹینا، ہائی وولٹیج لائن کی تعمیر شامل ہے جس پر 249.6 ملین ریال لاگت آئے گی۔
بحیرہ تا تبوک سب سٹیشن اور اس کے نیٹ ورک سے منسلک ہونے پر 683 ملین ریال لاگت آئے گی جبکہ اسمارٹ میٹر کا منصوبہ مکمل طور پر مکمل ہو چکا ہے۔

شیئر: